بہار: چوتھے مرحلے کی پولنگ جاری

ریاست بہار میں چوتھے مرحلے کی پولنگ میں مشرقی، جنوبی اور وسطی علاقوں کے آٹھ اضلاع کی 42 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
جن آٹھ اضلاع میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں ان میں پٹنہ، بھاگلپور، بیگوسرائے، کھگڑیا، بانکا، جموئی، مونگیر اور لکھی سرائے شامل ہے۔
چوتھے مرحلے میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ ووٹرز 568 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ان امیدواروں میں پانچ سو دس مرد اور اٹھاون خواتین شامل ہیں۔
اس مرحلے کے انتخابات میں جنتا دل یونائیٹیڈ کے پچیس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سترہ امیدوار میدان میں ہیں۔
اس کے علاوہ راشٹریہ جنتا دل کے چھبیس اور لوک جن شکتی کے سولہ امیدواروں ہیں۔
سبھی پولنگ سٹیشنز پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ریاست کے چیف الیکشن کمیشن سدھیر کمار نے راکیش نے بتایا ہے کہ سبھی حسساس پولنگ سٹیشنز پر تعینات پیٹرولنگ مجسٹریٹ اس بات کی تفتیش کریں گے کہ کہیں کسی ووٹر کو دھمکی دینے کی کوشش تو نہیں کی جارہی ہے۔
بہار اسبملی کی کل دو سو تینتالیس سیٹیں ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انتخابات میں اہم مقابلہ ریاست کے حکمراں این ڈی اے اتحاد، لالو پرساد کی آر جے ڈی اور رام ولاس پاسوان کے اتحاد اور کانگریس کےدرمیان ہے۔
نتیش کمار کی جماعت جنتا دل یو اور بھارتیہ جنتا پارٹی این ڈی اے اتحاد کا حصہ ہیں۔ کانگریس کسی بھی اتحاد میں شامل نہیں ہے جبکہ لالو پرساد نے رام ولاس پاسوان کی جماعت لوک جن شکتی سے اتحاد کیا ہے۔ کانگریس کے امید وار تنہا سبھی جماعتوں سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔





















