بہار: پانچویں مرحلے کی ووٹنگ جاری

ریاست بہار کے اسمبلی انتخابات میں پانچویں مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔
ریاست میں بڑی تعداد میں انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں اور دوپہر تک تقریبا تیس فی صد ووٹنگ ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اب تک سب سے کم ووٹ ارول ضلع میں ڈالے گئے ہیں۔
پٹنہ کے پاس مسلمانوں کے اکثریت والے پھلواری شریف علاقے میں بڑی تعداد میں لوگ ووٹ ڈالنے نکلے ہیں۔ وہاں شہری اور دیہی علاقوں میں ووٹروں کا رش دیکھنے کو ملا۔
بھوسولا اور ہولاسچک اضلاع میں لوگوں کی شکایت ہے کہ شناختی کارڈ ہونے کے بعد ان کا نام ووٹر لسٹ میں نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تقریباً تین سو سے زیادہ لوگوں کو انتخابات میں حصہ نہیں لینے دیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے پیچھے سیاسی سازش ہے۔
بہار اسبملی کی کل دو سو تینتالیس سیٹیں ہیں۔
انتخابات میں اہم مقابلہ ریاست کے حکمراں این ڈی اے اتحاد، لالو پرساد کی آر جے ڈی اور رام ولاس پاسوان کے اتحاد اور کانگریس کےدرمیان ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
نتیش کمار کی جماعت جنتا دل یو اور بھارتیہ جنتا پارٹی این ڈی اے اتحاد کا حصہ ہیں۔ کانگریس کسی بھی اتحاد میں شامل نہیں ہے جب کہ لالو پرساد نے رام ولاس پاسوان کی جماعت لوک جن شکتی سے اتحاد کیا ہے۔ کانگریس کے امید وار تنہا سبھی جماعتوں سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔





















