بہار:الیکشن کا پہلا مرحلہ، پولنگ جاری

بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج سینتالیس نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔
پہلے مرحلے میں جمعرات کو صبح سات بجے پولنگ شروع ہوئی۔
پولنگ کے لیے سبھی علاقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
جن علاقوں میں پہلے مرحلے کے لیے ووٹ ڈالےجارہے ہیں وہ متھلانچل اور سرحدی علاقے کے ہیں۔ ریاست مغربی بنگال اور نیپال سے متصل سرحدی علاقے کے بعض علاقے ماؤنوازوں سے متاثر ہیں۔
بہار اسبملی کی کل دو سو تینتالیس سیٹیں ہیں۔ پہلے دور میں تقریبا ایک کروڑ سات لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اس مرحلے کی سینتالیس سیٹوں کے لیے کل چھ سو اکتیس امید وار میدان میں ہیں ۔
پٹنہ میں بی بی سی کے نامہ نگار منی کانت ٹھاکر کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں انتخابات کے تئیں زیادہ گرمجوشی ہے لیکن شہروں میں رائے دہندگان میں وہ جوش و خروش نظر نہیں آتا ہے۔
انتخابات میں اہم مقابلہ ریاست کے حکمراں این ڈی اے اتحاد، لاو پرساد کی آر جے ڈی اور رام ولاس پاسوان کا اتحاد اور کانگریس کےدرمیان ہے۔
نتیش کمار کی جماعت جنتا دل یو اور بھارتیہ جنتا پارٹی این ڈی اے اتحاد کا حصہ ہیں۔ کانگریس کسی بھی اتحاد میں شامل نہیں ہے جبکہ لالو پرساد نے رام ولاس پاسوان کی جماعت لوک جن شکتی سے کیا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
آج کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اکیس اور جنتا دل یو کے چھبیس امید وار میدان میں ہیں۔ جبکہ لالو پرساد کی جماعت راشٹریہ جنتا دل کے اکتیس اور لوک جن شکتی کے سولہ امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔
کانگریس کے امید وار تنہا سبھی جماعتوں سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔




















