’ڈسکوری کی روانگی میں تاخیر‘

خلائی شٹل ڈسکوری سے ایندھن کے رساؤ کی وجہ سے اب اس کے آخری مشن پر روانگی میں تین ہفتے کی تاخیر ہو گئی ہے۔
ڈسکوری خلائی شٹنل کو سروس میں آئے چھبیس سال ہو چکے ہیں اور اس نے اپنےآخری مشن کے لیے بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس) سے روانہ ہونا ہے۔
مشن سے واپسی کے بعد ڈسکوری کی آخری منزل میوزیم ہو گا۔
امریکہ کے خلائی ادارے ناسا نے گزشتہ ہفتے ڈسکوری کو خلا میں روانہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن خراب موسم اور فنی مسائل کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔
اب شٹل میں ایندھن بھرنے کے عمل کے دوران اس سے ہائڈروجن کے اخراج پر روانگی معطل کر دی گئی ہے۔
ناسا نے فنی خرابی کو دور کرنے کے بعد شٹل کو اب تیس نومبر کو روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ناسا نے اس سے پہلے زیادہ سے زیادہ پیر تک ڈسکوری کو خلا میں روانہ کرنا تھا۔
لیکن اب ساڑھے تین ہفتوں تک سورج کی سمت میں تبدیلی کی وجہ سے مدار میں پلیٹ فام پر شٹل کو اتارنے میں مشکل پیش آئی گی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
سروج کی سمت کی تبدیلی کی وجہ سے مدار میں پہنچنے والی شٹل کو زیادہ درجہ حرارت کا سامنا کرنا پڑے گا۔






















