ہیکرز کے خلاف سونی کی قانونی کارروائی

سونی کمپنی نے ’پلے سٹیشن 3‘ کو ہیک کر کے اس کے سکیورٹی کوڈ کو عام کرنے اور اسے شائع کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی ہے۔
سونی پلے سٹیشن ہیک ہونے کے بعد اس پر کوئی بھی سافٹ ویئر چلا جا سکتا ہے۔
سونی نے اپنی قانونی درخواست میں پہلے سٹیشن تھری کے ہیک کیے جانے کو کاپی رائٹ کے تحت غیر قانونی ہونے اور کمپیوٹر کے ساتھ جعل سازی سے تعبیر کیا ہے۔
لیکن اس معاملے کے ایک ہیکر جیورج ہاٹز نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ انہیں اعتماد ہے کہ اس کیس میں سونی کامیاب نہیں ہوگي۔’میں ڈیجیٹل حقوق میں پختہ یقین رکھنے والا شخص ہوں‘۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا کی شمالی ضلعی عدالت میں جو مقدمہ دائر کیا گیا ہے اس میں سونی نے عدالت سے ایسے احکامات کے لیے کہا ہے جس سے مسٹر ہاٹز مزید پلے سٹیشن کو مزید ہیک نہ کر پائیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’انفرادی طور پر اور دوسرے کے ساتھ مل کر بھی مدعا علیہ سافٹ ویئر، ٹولز اور وہ ہدایات تقیسم کر رہے ہیں جس سے سکیورٹی نظام سے بچا جا سکے ۔ یہ لوگ جعلی ویڈیو گیمز مہیا کر رہے ہیں۔ ان ڈیواسز سے وہ پہلے ہی سے پائریٹیڈ ویڈیو گیمز کی پیکیجنگ کرتے رہے ہیں۔‘
سونی نے عدالت کے سامنے جن ہیکرز کے نام پیش کے ہیں ان میں جیورج ہاٹز بھی ہیں جو آئی فون کو بھی جیل بریک کر چکے ہیں۔
لیکن جیورج ہاٹز کا کہنا ہے کہ وہ اس عدالتی کارروائی کی پراہ نہیں کرتے۔ میں سونی کی اس حالیہ کارروائی سے نا امید ہوا ہوں۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے قانونی ماہرین سے اس سلسلے میں بات کی ہے اور ’میں پُر اعتماد ہوں کہ سونی کے پاس میرے خلاف کارروائی کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔‘
سونی کمپنی اپنے سسٹم کے تحفظ کے لیے کئی خفیہ کوڈ استعمال کرتی ہے۔ اسی میں سے ایک نمبر ’ پلے سٹیشن 3‘ میں استعمال ہوتا ہے۔







