آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
جاپان میں برفانی تودہ گرنے سے آٹھ طلبا کی ہلاکت کا خدشہ
جاپان میں ایک سکی ریزورٹ کے برفانی تودے کی زد میں آنے سے خدشہ ہے کہ آٹھ طلبہ دب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔
یہ برفانی تودہ پیر کی علی الصبح دارالحکومت ٹوکیو سے 120 کلو میٹر دور مقام ناسو کے قریب گرا۔
جاپان کے خبر رساں ادارے کیوڈو کے مطابق اس حادثے میں 30 افراد زخمی ہوئے جبکہ نکالے جانے والے آٹھ طلبہ میں زندگی کے آثار دکھائی نہیں دیے۔
بتایا گیا ہے کہ حادثے کے وقت مختلف سکولوں کے طلبہ اور اساتذہ سمیت کم سے کم 70 افراد وہاں موجود تھے۔
امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم خراب موسم کے باعثت مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق سکولوں کے بچے کوہ پیمائی کی تقریب میں شرکت کر رہے تھے۔
ناسو کے علاقے میں کئی سکی ریزورٹس ہیں اور اس علاقے میں گذشہ دو روز میں شدید برفباری ہوئی ہے اور برفانی تودے گرنے سے متعلق تنبیہات جاری کی گئی تھیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ٹوکیو میں بی بی سی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہےکہ جاپان میں ریسکیو حکام کسی بھی شخص کو مردہ قرار نہیں دیتے بلکہ انھیں ڈاکٹر کی طرف روانہ کیا جاتا ہے۔
خراب موسم کے باعث ریسکیو ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ پا رہے۔ اتوار کو ہی اس علاقے میں 30 سینٹی میٹر تازہ برف پڑی ہے۔
اب گرم موسم کے باعث مزید برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے۔