’یورپ جوہری مذاکرات میں نہ آئے‘

ایران نے یورپی یونین پر ملک میں انتخابات کے بعد ہونے والے فسادات میں ملوث ہونے کا الزام لگاتےہوئے کہا ہے کہ وہ اس کے جوہری پروگرام کے بارے میں مذاکرات میں شامل نہیں ہو سکتا۔
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ حسن فیروز آبادی نے کہا کہ یورپی یونین نے بہت بڑی غلطی کی ہے اور جب تک وہ اس کی معافی نہیں مانگتا اسے مذاکرات میں شامل ہونے کا کوئی حق نہیں۔
یورپی یونین کے سربراہ ملک سویڈن کے وزیر اعظم فریڈرک رائنفیلٹ نے امید ظاہر کی ہے ایران یورپی یونین کے ساتھ تنازعہ شروع کرنے کی بجائے اس کے ساتھ تعلقات کے بارے میں صحیح فیصلہ کرے گا۔
انہوں نے برطانیہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جس کا کچھ سفارتی عملہ تہران میں حراست میں ہے۔


















