فائرنگ میں چار امریکی پولیس اہلکار ہلاک

امریکہ کی ریاست واشنگٹن میں مبینہ طور پر ’ٹارگٹ شوٹنگ‘ کے ایک واقعہ میں وردی میں ملبوس چار پولیس اہلکاروں کو ایک کیفے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق ریاست واشنگٹن کے شہر ٹیکوما میں چار باوردی پولیس اہلکار ایک کیفے میں بیٹھے اپنے لیپ ٹاپ کمپیوٹرز پر کام کر رہے تھے کہ ایک شخص کیفے میں داخل ہوا اور ان پر فائرنگ شروع کر دی۔
ان چاروں پولیس اہلکاروں کی موت موقع پر ہی واقعہ ہو گئی۔ یہ کیفے میکارڈ کے فضائی اڈے کے قریب واقع ہے۔
اس واردات کے بعد پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تمام سڑکوں کو بند کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق حملہ آور سیاہ فام شخص تھا جس نے سیاہ رنگ کوٹ پہنا ہوا تھا۔
















