افغانستان : بم دھماکے میں چار امریکی ہلاک

افغانستان میں نیٹو کا کہنا ہے کہ ایک بم دھماکے میں چار امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں تاہم نیٹو ذرائع نے ابھی اس حملے کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔
اس کے علاوہ ابھی کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن حکام کے مطابق بم کی نوعیت سے ایسا لگتا ہے کہ اس میں طالبان کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔
نیٹیو کے انٹرنیشنل سکیورٹی اسسٹنس فورس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ حملہ آوروں نے امپروائز ڈیوائس کا استعمال کیا تھا۔ تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔
فوجی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونےاولے امریکی شہری تھے۔
اس ماہ افغانستان میں درجنوں فوجی مارے گئے ہیں جس میں سے بیشتر کا تعلق امریکہ سے ہے۔
نو سال سے جاری اس جنگ میں جون کے مہینے میں سب سے زیادہ، سو قریب عالمی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔















