’میری شناخت چُرا کر مردوں کو دھوکا دیا گیا‘

’میری شناخت چُرا کر مردوں کو دھوکا دیا گیا‘

جنوبی ویلز کی 19 سالہ ساشا جے ڈیوس تقریباً چار برس سے شناخت کی چوری کے نتائج کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں۔ کسی نے ان کی سوشل میڈیا سے اُن کی تصاویر چرا کر مردوں کو دھوکہ دینے کے لیے استعمال کرنا شروع کیا۔ اجنبی افراد نے انھیں آن لائن اور بالمشافہ دونوں طرح سے ہی اُن پر ایسی گفتگو اور ملاقاتوں کا الزام لگایا جو انھوں نے کبھی کی ہیں نہیں۔ اب ساشا عوامی مقامات پر جانے سے گھبراتی ہیں۔ وہ اس تجربے کو خوفناک اور شدید تکلیف دہ قرار دیتی ہیں، تاہم جنوبی ویلز کی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ مزید تفصیل اس ویڈیو میں