جیکسن کے ڈاکٹر سے تفصیلی انٹرویو

مائیکل جیکسن
،تصویر کا کیپشندنیا بھر میں مائیکل جیکسن کے پرستار ان کی موت پر انتہائی رنجیدہ ہیں

مائیکل جیکسن کی موت کے اسباب کی تحقیقات کرنے والی لاس اینجلس پولیس ٹیم کا کہنا ہے کہ اس نے مائیکل جیکسن کے ڈاکٹر سے ایک تفصیلی انٹرویو کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ جمعرات کو مائیکل جیکسن کے آخری لمحوں میں ان کے ساتھ موجود رہنے والے ڈاکٹر کونارڈ نے ایسی بہت سی باتیں بتائی ہیں جن سے تفتیش کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

<link type="page"><caption> جیکسن کے لیے ماتم، خراجِ تحسین</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/entertainment/2009/06/090626_mj_mourners.shtml" platform="highweb"/></link>

<link type="page"><caption> ’جیکسن کا کوئی ہمسر تھا، نہ ہو گا‘</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/entertainment/2009/06/090626_pak_pop_reaction_zs.shtml" platform="highweb"/></link>

<link type="page"><caption> جیکسن کے کیریئر کے نشیب و فراز</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/entertainment/2009/06/090626_jackson_high_lows_zs.shtml" platform="highweb"/></link>

مائیکل جیکسن کی موت کے اسباب کی تحقیقات کرنے والی لاس اینجلس پولیس ٹیم کا کہنا ہے کہ اس نے مائیکل جیکسن کے ڈاکٹر سے ایک تفصیلی انٹرویو کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ جمعرات کو مائیکل جیکسن کے آخری لمحوں میں ان کے ساتھ موجود رہنے والے ڈاکٹر کونارڈ نے ایسی بہت سی باتیں بتائی ہیں جن سے تفتیش کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

ڈاکٹر کونارڈ مرے کے ترجمان نے اصرار کیا ہے کہ ڈاکٹر مرے پر کسی طرح کا شک نہیں کیا جا رہا۔

ڈاکٹر مرے کے دفترترجمان کا کہنا ہے کہ مائیکل جیکسن نے تجویز کی گئی ادویات ہی لی تھیں۔

جمعہ کو ڈاکٹر کونارڈ نے آٹوپسی کے بعد کہا تھا کہ کسی بےقاعدگی کی کوئی شہادت نہیں ملی۔

ڈاکٹر مرے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سنیچر کو پولیس سے ڈاکٹر مرے کا انٹرویو تین گھنٹے تک جاری رہا اور تفتیشکاروں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مرے کسی طور بھی ان لوگوں میں شامل نہیں ہیں جن پر شک کیا جا رہا ہے۔

جمعرات کو طبیعت کی خرابی کے بعد مائیکل جیکسن کو جس ایمبولنس میں ہسپتال لے جایا جا رہا تھا تو ڈاکٹر مرے بھی اس میں موجود تھے۔

اس کے بعد وہ آخر تک ہسپتال میں موجود رہے اور اب کہا جا رہا ہے کہ جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتیں وہ لاس اینجلس میں ہی رہیں گے۔

اس سے پہلے جیکسن خاندان کے ذرائع نے کہا تھا کہ جیکسن خاندان مائیکل کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کا مطالبہ کرے گا تاکہ ان کی موت کے بارے میں موجود سوالوں کا جواب حاصل کیا جا سکے۔

مائیکل جیکسن کے خاندان کی قریبی دوست اور سینئر سیاستدان جیسی جیکسن کا کہنا ہے کہ ان کا خاندان اس بات سے پریشان ہے کہ ہو سکتا ہے سرکاری طور پر ان کی موت کا سبب شاید کئی ہفتوں تک نہ معلوم ہو سکے۔

جیسی جیکسن کے مطابق ان کا خاندان مائیکل جیکسن کے ذاتی معالج کونریڈ مرے سے ان سوالوں کا جواب چاہتا ہے جو ان کی موت کے وقت ان کے پاس موجود تھے۔

اس سے پہلے مائیکل جیکسن کی موت کی تحقیقات کرنے والے سرکاری اہلکاروں نے کہا تھا کہ پوسٹ مارٹم سے ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ ان کی موت کسی سازش کا نتیجہ ہے۔

امریکی حکام کے مطابق پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ آنے میں آٹھ ہفتے تک لگ سکتے ہیں۔

لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایک ترجمان کے مطابق تفتیش کاروں نے مائیکل جیکسن کے ذاتی معالج کونریڈ مرے سے مختصر پوچھ گچھ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش کار ڈاکٹر مرے سے دوبارہ پوچھ گچھ کرنا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر مرے کے قانونی مشیر بِل سٹریڈلے کا کہنا ہے کہ انہوں نے تفتیش کاروں کے سوالوں کا جواب دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

’میڈیا میں آنے والی خبروں کے برعکس ڈاکٹر مرے حکام کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں اور آئندہ بھی تعاون کرتے رہیں گے۔‘

جیسی جیکسن کا کہنا ہے کہ پاپ سٹار کا خاندان ان کے معالج سے متعدد سوالوں کے جواب چاہتا ہے۔

’ڈاکٹر صاحب مائیکل جیکسن کے پاس کب آئے؟ وہاں پہنچنے کے بعد انہوں نے کیا کیا؟ کیا انہوں نے مائیکل جیکسن کو کوئی ٹیکہ لگایا، اگر لگایا تو کون سا؟‘

مسٹر جیسی جیکسن نے الزام لگایا کہ مائیکل جیکسن کی وفات کے فوری بعد ڈاکٹر مرے غائب ہو گئے جس نے کئی سوالوں کو جنم دیا ہے جو اس وقت تک موجود رہیں گے جب تک ان کا جواب نہ دیا گیا۔

جیکسن کے خاندانی وکیل برائن اوکسمین نے امریکہ کے ایک ٹی وی کو بتایا کہ وہ جیکسن کے درد دور کرنے والی ادویات کے استعمال کی وجہ سے پریشان تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی ادویات جیکسن کی زندگی کا حصہ بن چکی تھیں۔

مائیکل جیکسن کو جمعرات کو بعد دوپہر سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی تھی جس کے بعد لاس اینجلس کے علاقے بیورلی ہل میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہنگامی طور پر طبی عملے کو طلب کیا گیا تھا۔

مائیکل جیکسن کی تشویش ناک صورت حال کے باعث انہیں فوری طور پر ’یو سی ایل اے‘ ہپستال میں منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دو گھنٹوں کی تگ و دو کے بعد ان کی وفات کا اعلان کر دیا۔

مائیکل جیکسن کے گیت
،تصویر کا کیپشنمائیکل جیکسن نے پوپ، آر اینڈ بی اور فنک کو ملا کر موسیقی کی نئی جہت ڈالی

مائیکل جیکسن کے بھائی جرمین کے مطابق ان کی موت حرکت قبل بند ہو جانے سے واقعہ ہوئی۔

جرمی نے جیکسن کے بارے میں خبر سن کر بڑی تعداد میں جمع ہونے والے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ڈاکٹروں نے ان کی سانس بحال کرنے کی سر توڑ کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔

انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے اپیل کی کہ ان سخت لمحات میں ان کے خاندان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے۔

جرمین نے کہا ’اللہ تمہارے ساتھ ہو، مائیکل، میں نے ہمیشہ تم سے پیار کیا۔‘

مائیکل جیکسن کافی دنوں سے خرابی صحت کا شکار تھے لیکن گزشتہ ماہ ان کی صحت کے بارے میں شدید تشویش پیدا ہو گئی تھی جب ان کے چار کنسرٹ کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔ ان کے آرگنائزرز کا کہنا تھا کہ ایسا انتظامی معاملات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

پاپ سٹار مائیکل جیکسن جولائی میں لندن میں اپنے فن کا مظاہرہ کر کے شوبز کی دنیا میں واپس آ رہے تھے۔

مائیکل جیکسن نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز اپنے فیملی گروپ جیکسن فائیو میں ایک چائلڈ سٹار کی حیثیت سے گیارہ سال کی عمر میں کیا تھا۔ بعد میں انہوں نے عالمی شہرت حاصل کر لی اور سولو آرٹسٹ کے طور ’تھرِلر‘ اور ’بیڈ‘ جیسے شہرہ آفاق گانے تخلیق کیے۔

مائیکل جیکس جولائی میں لندن میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے تھے۔
،تصویر کا کیپشنمائیکل جیکس جولائی میں لندن میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے تھے۔

لیکن حالیہ برسوں میں ان کی شخصیت تنازعات اور مالی مشکلات میں گھری ہوئی نظر آئی اور وہ تقریباً گوشہ تنہائی میں چلے گئے۔ چار سال پہلے ان پر بچوں سے جنسی زیادتی کا مقدمہ چلایا گیا جس سے وہ بری تو ہو گئے لیکن مقدمے کی وجہ سے ان کی شہرت کو بہت نقصان پہنچا۔

براڈکاسٹر پال گمباچینی نے کہا کہ انہیں ہمیشہ اس بارے میں شبہہ تھا کہ کس طرح وہ لندن کی او ٹو ارینا میں منعقد ہونے والے کنسرٹس کی تیاری کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچاس سال کے ایک بیمار شخص کے لیے اس طرح کی منحت کرنا ٹھیک نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی موت کا اصل سبب معلوم ہو جائے گا لیکن ان کنسرٹ کی تیاریوں سے بھی ان کی صحت پر برا اثر پڑا اور شاید یہ بھی مائیکل جیکسن کی بے وقت موت کی ایک وجہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی خام خیالی تھی کہ وہ اس عمر میں بھی جوانی کے مائیکل جیکسن کی طرح فن کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔