پیکاسو کی پینٹنگ، 81 لاکھ پاؤنڈ میں نیلام

پیکاسو کی پینٹنگ
،تصویر کا کیپشنجس شخص نےاس پینٹنگ کو خریدا ہے انکی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

سپین کے مشہور مصور پابلو پکاسو کی ایک شہکار پینٹنگ لندن کے کرسٹی ہاؤس کی ایک نیلامی میں اکیاسی لاکھ پاؤنڈ میں فروخت ہوئی ہے۔

ٹیٹے ڈے فیمے نامی اس پینٹگ کو کرسٹی ہاؤس کی ’امپرشنسٹ اینڈ موڈرن آرٹ ایوننگ‘ نامی نما‏ئش میں پیش کیا گیا ہے۔ توقع تھی کہ پکاسو کی یہ پینٹنگ تین سے چار ملین پاؤنڈ میں فروخت ہوسکتی ہے۔

پکاسو کی اس پینٹنگ کو سنہ انیس سو سڑسٹھ کے بعد عوام کے سامنے پیش نہیں کیا گیا تھا۔یہ پینٹگ مصور کی دوسری بیوی کے تصویر ہے۔

کرسٹی ہاؤس نے اس شاہ کار پینٹگ کو خریدنے والے کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

ایسا کہا جاتا ہے کہ پکاسو کی دوسری بیوی کی گردن چھوٹی تھی لیکن مصور اکثر مذاق کے طور پر اپنی پینٹگز میں ان کی گردن کے سائز کو بڑا دکھاتے تھے۔

اس نیلامی میں پکاسو کی کئی پینٹگز پیش کی گئیں۔اس کے علاوہ مصور رینور اور میٹیسے کی پینٹنگز بھی نمائش کا حصہ تھیں۔کرسٹی ہاؤس کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ اس نمائش کے دوران کئی پینٹگز توقعات سے زیادہ قیمت میں فروخت ہوئی ہیں۔

اس نمائش میں پکاسو کی سنہ انیس سو چھپن میں بنائی گئی ایک پینٹنگ کو بھی پیش کیا گیا جس کا نام ’ Homme Assis sur une Chaise‘ ہے۔ پکاسو نے یہ پینٹنگ اس وقت بنائی تھی جب وہ پیرس سے فرانس رہنے چلے گئے ہیں۔