’ممبئی:نئےشواہد پاکستان حوالے‘

انڈیا میں حکام کا کہنا ہے کہ ممبئی حملوں میں ملوث شدت پسندوں کے بارے میں نئے شواہد پاکستان کے حوالے کیے گئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ پاکستان میں کلعدم شدت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے بانی حافظ محمد سعید کے بارے میں ایک ڈوزیئر دلی میں پاکستانی حکا کے حوالے کیا گیا ہے۔ انڈیا پاکستان سے حافظ محمد سعید کی حوالگی کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔
اسلام آباد نے کہا ہے کہ وہ انڈیا کی طرف سے پیش کیے گئے نئے شواہد کا جائزہ لے گا۔ ممبئی میں ہونے والے حملوں میں کم سے کم ایک سو ساٹھ لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ انڈیا ان حملوں کے لیے لشکر طیبہ کو مورد الزام ٹھہراتا ہے۔
پاکستان نے جون کے مہینے میں حافظ محمد سعید کو یہ کر رہا کر دیا تھا کہ ان کے خلاف شواہد بہت کمزور ہیں۔















