عراق: انتخابات آئندہ برس جنوری میں

عراق پر امریکی قبضے کے چھ سال بعد یہ دوسری بار ہے کہ عراق میں انتخابات ہو رہے ہیں
،تصویر کا کیپشنعراق پر امریکی قبضے کے چھ سال بعد یہ دوسری بار ہے کہ عراق میں انتخابات ہو رہے ہیں

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ عراق میں عام انتخاب اگلے سال تیس جنوری کو منعقد ہوں گے۔

عراقی نائب پارلیمانی سپیکر کے دفتر نے خبر رساں ایجنسی رائیٹرز کو بتایا کہ انتخابات کی یہ تاریخ وفاقی عدالت نے دی ہے اور اس تاریخ پر اب پارلیمان میں بحث ہو گی۔

انتخابات کروانے کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب عراقی وزیر اعظم نوری المالکی کی حلیف جماعتوں کو اس برس کے اوائل میں ہونے والے صوبائی انتخابات میں فتح ہوئی تھی۔

عراق پر امریکی قبضے کے چھ سال بعد یہ دوسری بار ہے کہ عراق میں انتخابات ہو رہے ہیں۔ میڈیا کے مطابق یہ انتخابات عراقی وزیر اعظم کے لیے ایک امتحان ہے۔

دسمبر دو ہزار پانچ میں ہونے والے انتخابات کا سنی عوام نے بائیکاٹ کیا تھا جس کی وجہ سے شیعہ اور کُرد جماعتیں باآسانی جیت گئی تھیں۔