عراق: سیاسی مفاہمت پر زور

امریکی نائب صدر جو بائڈن نے عراقی راہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں سیاسی مفاہمت کے فروغ کی حوصلہ افزائی کریں۔ مسٹر بائڈن نے سنیچر کو امریکہ کا یوم آزادی عراق میں تعینات امریکی فوجیوں کے ساتھ منایا۔
صدر براک اوباما نے انہیں عراق سے امریکی انخلاء کی نگرانی کا چارج سونپا ہے۔
امریکی نائب صدر نے اپنے تین روزہ دورے کے اختتام پر ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے دو سینتیس مرد و خواتین کو امریکی شہریت کی اسناد دیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے عراق میں امریکیوں کے ساتھ مل کر کام کیا تھا۔ ان میں سے بعض عراقی شہری ہیں۔
مسٹر بائڈن کے دورے کا ایک اور مقصد دو ہزار گیارہ میں امریکی فوج کے مکمل انخلاء سے پہلے عراق کے مختلف نسلی اور مذہبی دھڑوں میں مفاہمت پیدا کرنے کی کوشش کرنا تھا۔
اس ہفتے کے آغاز پر امریکی فوج عراق کے شہروں اور قصبوں سے نکل گئی تھی۔ تاہم اسی دوران ملک کے مختلف مقامات پر تشدد میں اچانک اضافہ ہوگیا تھا۔

















