ہیلی کاپٹر حادثے، گیارہ امریکی فوجی ہلاک

نیٹو حکام کے مطابق جنوبی افغانستان میں دو ہیلی کاپٹروں کے فضا میں تصادم کے نتیجے میں چار امریکی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔
ایک دوسرے واقعے میں سات امریکی فوجیوں سمیت دس افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب مشرقی افغانستان میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں بارہ امریکی اور چودہ افغان زخمی ہوئے ہیں۔
دونوں واقعات میں گیارہ فوجیوں سمیت چودہ امریکی ہلاک ہو گئے ہیں۔
افغانستان میں تعینات غیر ملکی افواج نیٹو کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پیر کی صبح فضا میں دو ہیلی کاپٹروں کے تصادم میں چار امریکی فوجی ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہے لیکن یہ بات حتمی ہے کہ ہیلی کاپٹروں پر فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔
دریں اثنا مشرقی افعانستان میں شدت پسندوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ نیٹو کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس علاقے میں منشیات کی سمگلنگ میں ملوث مشتبہ شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران ہونے والی جٌھڑپ میں درجنوں شدت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جب علاقے سے اتحادی فوجی کارروائی مکمل کرنے کے بعد واپس جا رہے تھے اس وقت ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سات امریکی فوجی اور تین شہری ہلاک ہو گئے۔
افغانستان میں سنہ دو ہزار ایک میں طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد رواں سال وہاں تعینات غیر ملکی اتحادی فوج کو سب سے زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں درجنوں امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی






















