افغانستان: امریکی فوجی اڈے کے پاس حملہ

افغانستان میں فوج
،تصویر کا کیپشناطلاعات کے مطابق اس حملے میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

افغانستان میں حکام کے مطابق دارالحکومت کابل میں فوجی اڈے کے قریب ایک مشتبہ خودکش بم بار نے حملہ کیا ہے۔

افغان اور نیٹو افواج کے اہلکاروں کے مطابق مشتبہ خود کش حملہ آور نے دھماکہ خیز مادے سے بھری ہوئی گاڑی سے امریکی فوجی اڈے کے باہر دھماکہ کیا۔

اٹھارہ جنوری کو کابل کے مرکز میں واقع محفوظ ترین مقام پر مسلحہ جنگجوؤں اور بمباروں کی جانب سے حملے کے بعد کابل میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

نیٹو کی انٹرنیشنل سکیورٹی اسسٹنس فورس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ فینکس کیمپ کے دروازے کے باہر ہوا ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بظاہر ایک بم گاڑی میں چھپایا گیا تھا۔

افغانستان کے وزیر داخلہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس حملے میں پانچ شہری زخمی ہوئے ہیں جب کہ کسی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

طالبان نےخبر رساں ایجنسی اے پی کب کیے جانے والے ایک ٹکسٹ میسیج کے ذریعے حملے کی ذمےداری قبول کی ہے۔