قندھار بم دھماکہ، چار شہری ہلاک

یہ واقعہ قندھار میں ائرپورٹ کے قریب پیش آیا جہاں نیٹو افواج کا ایک اہم اڈہ ہے۔
،تصویر کا کیپشنیہ واقعہ قندھار میں ائرپورٹ کے قریب پیش آیا جہاں نیٹو افواج کا ایک اہم اڈہ ہے۔

افغان حکام کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں کار بم دھماکے چار شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ حملہ قندھار میں نیٹو فوج کے ایک قافلے پر ہوا۔ نیٹو نے اس حملے کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

یہ واقعہ قندھار میں ائرپورٹ کے قریب پیش آیا جہاں نیٹو افواج کا ایک اہم اڈہ ہے۔

یاد رہے کہ اتوار کے روز ہلمند میں ایک سڑک پر نصب بم دھماکے کے نتیجے میں گیارہ شہری ہلاک ہوئے تھے۔