افغانستان: ارزگان میں دھماکہ، چھ ہلاک
افغانستان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ارذگان صوبے کے دارالحکومت ترن کوٹ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں چھ شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حملے میں شہری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں اس میں سوار چھ افراد ہلاک ہوئے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے سال ریموٹ کنٹرول بم دھماکوں میں ستر فیصد شہری ہلاک ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ کے مطابق پچھلے سال دو ہزار چار سو بارہ شہری ہلاک ہوئے اور یہ تعداد سنہ دو ہزار آٹھ میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد سے چودہ فیصد زیادہ ہے۔

















