ایران:فٹبالر کی سابقہ محبوبہ کو پھانسی

ایران کے مشہور فٹبالر نصیر محمد خانی کی سابقہ محبوبہ کو ان کی بیوی کے قتل کے جرم میں پھانسی دے دی گئی ہے۔
شہلا جاہد کو بدھ کی صبح تہران کی ایون جیل میں تختۂ دار پر لٹکایا گیا۔
ان پر نو برس قبل نصیر محمد خانی کی اہلیہ کو چاقو کے وار کر کے قتل کرنے کا الزام تھا۔
شہلا نے ابتداء میں اپنا جرم قبول کیا تھا تاہم بعد ازاں وہ اپنے بیان سے مکر گئی تھیں۔
منگل کو ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا تھا کہ اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ شہلا کو جس الزام کے تحت سزا دی گئی وہ غلط تھا۔
















