کہکشاں کے باہر سیارے کے اشارے

یہ سیارہ اندازوں کے مطابق عطارد سے کئی گنا بڑا ہے
،تصویر کا کیپشنیہ سیارہ اندازوں کے مطابق عطارد سے کئی گنا بڑا ہے

ماہر فلکیات کا کہنا ہے انہیں ہماری کہکشاں کے باہر ایک سیارے کی موجودگی کے بارے میں اشارے ملے ہیں۔

اینڈرومیڈا گلیکسی میں موجود یہ سیارہ عطارد (جوپیٹر) سے چھ گنا بڑا ہے۔

رائل ایسٹرانمکل سوسائٹی کے ماہنامے میں اس سیارے کی موجودگی کو پتا لگنے کے لیے کیئے جانے والے مشاہدے کے نتائج شائع کیئے جائیں گے۔

ماہرِ فلکیات کی جس ٹیم نے اس سیارے کی موجودگی کے بارے میں بتایا ہے اس میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر ریسرچ اٹلی سے تعلق رکھنے والے ماہرین شامل تھے اور انہیں سوائٹرزرلینڈ، سپین اور روس کے ماہرین کی مدد بھی حاصل تھی اور انہوں نے ’گریویٹیشنل لینزنگ‘ کا طریقہ استعمال کیا جس مائیکرو لینزنگ کا نام بھی دیا جاتا ہے۔

زمین پر مشاہدہ کرنے والے ماہرین اور خلاء میں موجود دوردراز موجود سیاروں کے درمیان فاصلے کی وجہ سے اُن سے موصول ہونے والی روشنی میں کئی طرح کی تبدیلیاں بھی پیدا ہو سکتی ہیں خصوصاً ان ستاروں اور سیاروں کی کشش ثقل کی وجہ سے جو درمیان میں موجود ہو تے ہیں۔ ان کی کشش سے اس روشنی کے کئی عکس بھی بن سکتے ہیں۔

اس سیارے سے منعکس ہونے والی روشنی میں جو درمیان میں موجود ایک ستارے پر پڑ رہی ہے واضح اضافہ مشاہدے میں آیا ہے۔

مزید براں مشاہدہ کرنے والے دور دراز سیارے اور ان کا درمیان کسی ستارے کا ایک لائن میں آنا ایک غیر معمولی چیز ہے۔

سیاروں کی موجودگی معلوم کرنے کا یہ طریقہ کشش ثقل ’لنزنگ‘ کی بنیاد پر بنایا گیا ہے جس میں روشنی کسی قریبی ستارے سے منعکس ہو کر مشاہدہ کرنے والے تک پہنچتی ہے۔