’کرزئی کو دیے گئے اہداف پورے کرنے ہوں گے‘

برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن نے کہا ہے کہ جنوری میں افغانستان پر ہونے والی عالمی کانفرنس میں افغانستان کے صدر حامد کرزئی کو ملک میں بدعنوانی اور فورسز کی تربیت کے اہداف دیے جائیں گے اور کرزئی کو یہ اہداف پورے کرنے کی یقین دہانی دینی ہو گی۔
یہ بات انہوں نے ٹرینیڈیڈ میں ہونے والی کامن ویلتھ اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہی۔ افغانستان پر عالمی کانفرنس اٹھائیس جنوری کو لندن میں ہو گی۔
برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن نے کہا ہے کہ جنوری میں ہونے والی عالمی کانفرنس میں افغان صدر حامد کرزئی سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ حکومت کو بہتر چلانے اور افغان فورسز کی تربیت دینے کی یقین دہانی کرائیں گے۔ گورڈن براؤن کامن ویلتھ ٹرینیڈیڈ میں ہونے والے کامن ویلتھ اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے ساتھ افغانستان پر حکمت عملی پر بات چیت کر رہے ہیں۔
گورڈن براؤن نے کہا کہ حامد کرزئی کو پچاس ہزار سکیورٹی اہلکار کی تربیت کا حدف اور بدعنوان سوبائی گورنروں کو روکنے کا حدف دیا جائے گا۔
برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان میں بین الاقوامی فوج کی تعداد مختصر مدت کے لیے بڑہے گی۔
یاد رہے کہ امریکی صدر براک اوباما افغانستان میں مزید فوج بھیجنے کے حوالے سے فیصلہ منگل کے روز کریں گے۔
برطانوی وزیر اعظم نے کہا ’افغان صدر حامد کرزئی کو سمجھ لینا چاہیے کہ ان کی کارکردگی کو بدعنوانی کے خلاف اقدامات کرنے اور افغان فورسز کی جلد تربیت کرنے کے حوالے سے جانچا جائے گا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اہداف اس بات کو ممکن بنائیں گے کہ حالات کو قابو میں لایا جائے اور برطانوی فوج کا انخلاء ہو سکے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم گورڈن براؤن نے اس سے قبل اتنی صاف گوئی سے بات نہیں کی ہے۔
برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ اگلے ہفتے وہ اعلان کریں گے کہ آیا پانچ سو مزید برطانوی فوجی افغانستان بھیجے جا رہے ہیں کہ نہیں۔ اگر یہ فوجی افغانستان بھیجے جاتے ہیں تو برطانوی فوج کی کُل تعداد 9500 ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جنوری میں لندن میں ہونے والی عالمی کانفرنس وزیر خارجہ ڈیوڈ میلیبینڈ کی صدارت میں ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ بعد ایک اور عالمی کانفرنس افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہو گی جو کہ یہ جاننے کی کوشش کرے گی کہ افغان حکومت نے دیے گئے احداف پر کتنی کامیابی حاصل کی ہے۔
گورڈن براؤن نے افغانستان کو سنہ دو ہزار دس کے لیے دیے جانے والے اہداف کے مقرر کردہ وقت کے حوالے سے بتایا:
- تین ماہ میں افغان حکومت نے افغان سکیورٹی فورسز کا فیصلہ کرنا ہے جو ہلمند میں تربیت حاصل کریں گے۔
- چھ ماہ میں پولیس کی تربیت کے لیے جامع منصوبہ بندی جو بدعنوانی کے خلاف کارروائی کریں گے اور مقامی افراد کے ساتھ کا کرے گی
- نو ماہ میں 400 صوبائی اور ضلعی گورنروں کی تقرریاں۔





















