شوہر کو سوٹ کیس میں فرار کرانے کی کوشش

میکسیکو جیل سے فرار

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنایڈون والڈیمر نامی شخص صرف پاجامہ اور جرابیں پہنے سوٹ کیس میں سمٹا بیٹھا ہے۔

میکسکو میں ایک خاتون کو اس وقت پکڑ لیا گیا جب وہ اپنے شوہر کو ایک سوٹ کیس میں چھپا کر جیل سے فرار کروا رہی تھی۔

انیس سالہ ماریہ ڈیل مار ارجونہ کو گارڈز نے اس وقت روکا جب وہ انتہائی گھبراہٹ کے ساتھ ایک پہیوں والے بھاری سوٹ کیس کو گھسیٹ رہی تھیں۔

سکیورٹی گارڈ نےجب یہ سوٹ کیس کھولا تو دیکھا کے اس کے اندر اس خاتون کا شوہر ایڈون والڈیمر ارٹیاگا پیریز تھا۔ اس نے صرف پاجامہ اور جرابیں پہن رکھی تھیں۔

اس شخص کو گزشتہ ہفتے ہی جیل توڑنے کی کوشش میں ناکامی کے بعد دوبارہ قید کیا گیا تھا۔

میکسیکو جیل سے فرار

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنماریہ ارجونہ کو جیل کا بیرونی گیٹ عبور کرتے ہوئے روکا گیا۔

حکام کے مطابق ماریہ ارجونا جیل میں اپنے شوہر کے ساتھ ازدواجی ملاقات کےلئےگئی تھیں اور اسی مقصد کے لئے انہیں اپنے ساتھ سوٹ کیس لے جانے کی اجازت دی گئی تھی۔

اس خاتون کو صرف اس وقت روکا گیا جب وہ جیل کی عمارت کا بیرونی مرکزی دروازہ عبور کر رہی تھیں۔

اس کا شوہر جو مختلف جرائم کے الزام میں بیس سال کی قید کاٹ رہا ہے ایک سوٹ کیس میں ٹانگیں سمیٹ کر بیٹھا ہوا تھا۔

حکام کے مطابق ماریہ ارجونہ جو کہ حاملہ ہیں انہیں بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔